جمرود پولیس نے جعلی پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں لانے والے منظم گروہ کے دو ملزمان گرفتار کرلئے

جمرود (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار)جمرود پولیس نے جعلی پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں لانے والے منظم گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ایک لاکھ روپے مالیت کے جعلی نوٹ برآمد کر لیے۔

پولیس کے مطابق کارروائی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقار احمد کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے تحت کی گئی۔ ایس ایچ او جمرود صدیق خان کی نگرانی میں اے ایس آئی مطیع اللہ نے ناکہ بندی کے دوران مشکوک افراد کی تلاشی لی۔

اس دوران ملزمان ذبیع اللہ اور عبدالجلیل، ساکنان شبقدر چارسدہ سے جعلی کرنسی برآمد ہوئی، جنہیں گرفتار کر کے تھانہ جمرود منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے