میہڑ میں صاف پانی کی قلت اور امن کے مسئلے پر سیکڑوں شہریوں کا احتجاجی ریلی

میہڑ (کیو این این ورلڈ / نامہ نگار منظور علی جوئیہ) صاف پانی کی شدید قلت اور شہر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے خلاف میہڑ کے شہریوں نے بدھ کے روز بڑا احتجاجی مارچ نکالا۔

شہری اتحاد کے چیئرمین نیاز علی برڑو کی قیادت میں نکالی گئی اس ریلی دعا چوک سے شروع ہو کر گھنٹہ گھر چوک تک پیدل جاری رہی۔ ریلی میں سیکڑوں شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ مظاہرین نے پورے راستے سخت نعرے بازی کی اور صاف پانی کی فراہمی کے ساتھ شہر میں امن و امان کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ میہڑ میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ہے جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ اس کے ساتھ امن و امان کی صورتحال بھی تشویشناک ہے اور انتظامیہ اب تک کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھا سکی۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ شہر کے ان اہم مسائل کا فوری نوٹس لیا جائے اور عملی اقدامات کیے جائیں، ورنہ پرامن احتجاج جاری رہے گا۔

ریلی کے شرکاء نے کہا کہ صاف پانی بنیادی انسانی ضرورت ہے اور اس کی عدم فراہمی ناقابلِ قبول ہے۔ اسی طرح شہر میں امن و امان کی بحالی بھی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ مظاہرین نے متنبہ کیا کہ اگر انتظامیہ نے بروقت اقدامات نہ کیے تو وہ احتجاج کو مزید وسعت دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے