لاہور چیمبر کے صدر سے فارن اسٹڈی کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن کی ملاقات، تعلیمی شعبے کے مسائل زیرِ بحث

اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ/بیورو چیف ملک ظفر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمٰن سہگل سے فارن اسٹڈی کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد نے راؤ شہزاد کی قیادت میں ملاقات کی، جس میں فارن اسٹڈی کنسلٹنٹ انڈسٹری کو درپیش مسائل اور مختلف پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وفد نے فارن اسٹڈی کنسلٹنٹس کی رجسٹریشن کے عمل میں لاہور چیمبر کے کردار سے متعلق تجاویز پیش کیں اور اس حوالے سے درپیش مسائل سے صدر چیمبر کو آگاہ کیا۔ فریقین نے تعلیمی مشاورت، بین الاقوامی تعلیم کے مواقع، نوجوانوں کی استعدادِ کار میں اضافے، ہنر مند افرادی قوت کی تیاری اور اکیڈیمیا و صنعت کے درمیان مضبوط روابط کے فروغ پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔

اس موقع پر فارن اسٹڈی کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن کو مزید فعال اور مؤثر بنانے، تعلیمی شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور نوجوانوں کے لیے بہتر تعلیمی و پیشہ ورانہ مواقع پیدا کرنے کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وفد میں راؤ شہزاد کے ہمراہ منصور حسن، محمد عدنان، ملک عثمان منظور، رانا علی فراز، رانا قمر نعمان، عبدالصبور بھٹی، فیصل پیرزادہ، عدنان لکھا اور عتیق الرحمٰن بھی شامل تھے۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے