لنڈی کوتل کے دو سمگلر موٹر سائیکل سمیت دھر لیے گئے

لنڈی کوتل (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار) ڈی پی او خیبر وقار احمد کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ اسی سلسلے میں ایس ایچ او جمرود صدیق خان کی نگرانی میں اسسٹنٹ انچارج نواب شاہ شہید چوکی وزیر ڈھنڈ، یارہ جان اور بادشاہ سید نے دورانِ گشت مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روک کر ان کی تلاشی لی۔

پولیس نے تلاشی کے دوران موٹر سائیکل سوار ملزمان شعیب ولد عارف اور وہاب ولد محمد عمر ساکنان لنڈی کوتل کے قبضے سے مجموعی طور پر 25 بوتل شراب برآمد کر کے دونوں کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ضلع خیبر میں منشیات اور غیر قانونی اشیاء کی ترسیل کے خلاف مہم پوری سختی سے جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے