گوجرانوالہ (کیو این این ورلڈ/بیوروچیف محمد رمضان نوشاہی) عید کے روز عوامی مقام پر ڈانس کرتے ہوئے ویڈیوز بنانے والے دو ٹک ٹاکرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق عید کے موقع پر دو خواتین اور دو نوجوانوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، جن میں انہیں چھچھروالی نہر کے کنارے ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو بناتے دیکھا گیا۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے چاروں افراد کے خلاف تھانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، جبکہ کارروائی کے دوران دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ایف آئی آر میں نامزد باقی دو افراد تاحال مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ یہ کارروائی عوامی مقامات پر مبینہ غیر اخلاقی حرکات کرنے کے الزام کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق عید کے روز دوخواتین اور دونوجوانوں کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، کارروائی عوامی مقامات پر غیراخلاقی حرکات کرنے پرعمل میں لائی گئی