نئے کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ کو جی ایچ کیو میں گارڈ آف آنر، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

راولپنڈی (کیو این این ورلڈ) جنرل سید عامر رضا نے کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ اس موقع پر جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) میں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل سید عامر رضا نے منصب سنبھالنے کے بعد یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے ملکی سلامتی اور دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل سید عامر رضا کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے انہیں نیشنل سٹریٹجک کمانڈ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق نئے کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ کی تعیناتی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں عسکری روایات کے مطابق انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ یادگارِ شہداء پر حاضری اور فاتحہ خوانی کے ذریعے شہداء پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے