کوہلو میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.3 ریکارڈ

کوہلو (کیو این این ورلڈ) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ احتیاطاً گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہلو سے تقریباً 40 کلومیٹر شمال میں واقع تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ کوہلو میں گزشتہ روز بھی تین مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پہلا زلزلہ صبح 10 بجکر 25 منٹ، دوسرا 10 بجکر 58 منٹ جبکہ تیسرا شام 4 بجکر 49 منٹ پر آیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز آنے والے تیسرے زلزلے کی شدت 5.1 جبکہ گہرائی 17 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس زلزلے کے جھٹکے کوہلو کے علاوہ ژوب، بارکھان اور راکھنی میں بھی محسوس کیے گئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں زلزلے کی سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، جبکہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے