اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ / بیوروچیف ملک ظفر) معروف سماجی کارکن محمد ارشاد نے کہا ہے کہ نوجوان کسی بھی ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل ہوتے ہیں، اس لیے انہیں تعلیم کے حصول اور کردار سازی کو اپنی اولین ترجیح بنانا چاہیے۔ تعلیم ہی وہ بنیادی ذریعہ ہے جس کے ذریعے نوجوان نہ صرف اپنا مستقبل بہتر بنا سکتے ہیں بلکہ ملک و قوم کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جدید دور میں کامیابی کے لیے تعلیم کے ساتھ ہنر، مثبت سوچ، محنت اور نظم و ضبط بھی انتہائی ضروری ہیں۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنا قیمتی وقت غیر ضروری سرگرمیوں میں ضائع کرنے کے بجائے مطالعے، تحقیق اور مثبت سرگرمیوں میں صرف کریں۔
محمد ارشاد نے مزید کہا کہ والدین اور اساتذہ کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں اور انہیں معاشرے کا ذمہ دار اور باصلاحیت شہری بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ اگر نوجوان نسل تعلیم یافتہ، باشعور اور باکردار ہو گی تو پاکستان ترقی، خوشحالی اور استحکام کی منزل حاصل کر سکے گا۔