گوجرانوالہ میں ولیمہ قتل کا ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

گوجرانوالہ(کیو این این ورلڈ/بیوروچیف محمد رمضان نوشاہی )ولیمے کے روز دلہن قتل کرنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

گوجرانوالہ میں ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم سرفراز کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔

سی سی ڈی کے مطابق مدوخلیل روڈ پر سی سی ڈی اہلکار آپریشن کے لیے جا رہے تھے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد نے وین کو دیکھ کر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ میں ایک ملزم زخمی ہوگیا جبکہ تین فرار ہو گئے۔ زخمی ملزم کی شناخت سرفراز کے نام سے ہوئی جو ہسپتال منتقل کرنے کے دوران دم توڑ گیا۔سی سی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔

یہ بھی پڑھیں
گوجرانوالہ: ولیمے کی تقریب سے واپسی پر کار پر فائرنگ، دلہن جاں بحق
گوجرانوالہ: دلہن صبا قتل کیس، معاون خصوصی کی اہلخانہ سے ملاقات

دوسری کارروائی میں مرکزی ملزم کے ایک ساتھی کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ مقدمے میں نامزد ملزمہ عروب پہلے سے ہی گرفتار ہے۔واضح رہے کہ ولیمے کے رات دلہن کو قتل کرنے کا واقعہ 24 اکتوبر کو سمن آباد چنگی کے قریب پیش آیا تھا۔ ملزم سرفراز نے ولیمہ کی تقریب سے واپسی پر دلہن کو قتل کیا تھا۔

تین سال قبل ملزم نے مقتولہ کے گھر رشتہ بھیجا تھا جسے لڑکی کے گھر والوں نے مسترد کر دیا تھا۔ قتل کا مقدمہ مرکزی ملزم اور مقتولہ کی دوست سمیت تین افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے