میہڑ (کیو این این ورلڈ / نامہ نگار منظور علی جوئیہ) میہڑ کے نواحی گاؤں جانی چانڈیو میں افسوسناک حادثے کے دوران 6 سالہ معصوم بچہ پانی کے گڑھے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گاؤں جانی چانڈیو میں 6 سالہ غفار چانڈیو کا اچانک پیر پھسل گیا اور وہ پانی سے بھرے گڑھے میں جا گرا۔ مقامی افراد نے فوری طور پر بچے کو گڑھے سے نکالا، تاہم وہ بے ہوشی کی حالت میں تھا۔ بچے کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔
ضروری قانونی کارروائی کے بعد بچے کی میت اس کے والد مولاداد چانڈیو کے حوالے کر دی گئی۔ معصوم بچے کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، والدین اور اہل خانہ غم سے نڈھال ہوگئے جبکہ علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی۔