میہڑ: بیٹو روڈ سے فوجی اہلکار کی لاش برآمد، پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے

میہڑ (کیو این این ورلڈ / نامہ نگار منظور علی جوئیہ): میہڑ کے بی سیکشن تھانے کی حدود میں بیٹو روڈ گنجا موری کے قریب ایک فوجی اہلکار کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت پیروز شاہ کے رہائشی، چھٹی پر گھر آئے عبدالباسط ولد دوست محمد چنہ کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ ہسپتال منتقل کیا۔ مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں اور ان کے ساتھ ظلم ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہوگی۔

قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، جسے نمازِ جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے