گوجرانوالہ (کیو این این ورلڈ/بیوروچیف محمد رمضان نوشاہی) کھیالی بائی پاس پر معروف فوڈ برانڈ ڈوگر سجی کی دوسری برانچ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں معزز مہمان چوہدری اقبال انصاری اور مہمانِ خصوصی ایم پی اے نواز چوہان نے فیتہ کاٹ کر نئی برانچ کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر الیاس قادری، غلام قادر ڈوگر، قومی کمیشن برائے قانون، بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق حکومتِ پاکستان کے صدر چوہدری عظمت اللہ مہر، سینئر نائب صدر طارق اشرف خان، نائب صدر رانا محمد اعظم خان، ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری علی اشرف خان ایڈووکیٹ، پریس کلب عالم چوک رجسٹرڈ کے چیئرمین رانا اشفاق احمد، نائب صدر ہارون جٹ، میاں نذیر احمد سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔
تقریب میں سیاسی، سماجی اور کاروباری حلقوں کے نمائندوں، تاجروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ڈوگر سجی کی دوسری برانچ کے قیام کو علاقے کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی اور اس اقدام کو روزگار اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا۔
مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معیاری خوراک اور بہترین سروس کی فراہمی کسی بھی فوڈ برانڈ کی کامیابی کی بنیاد ہوتی ہے اور ڈوگر سجی نے مختصر عرصے میں عوام کا اعتماد حاصل کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی برانچ بھی صارفین کی توقعات پر پورا اترے گی۔
تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع ڈوگر سجی کے خصوصی پکوانوں سے کی گئی جبکہ ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور ڈوگر سجی کی مزید کامیابی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ شرکاء نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ ڈوگر سجی کو مزید ترقی، وسعت اور کامیابیاں عطا فرمائے۔