آزاد کشمیر انتخابات: میرپور ڈویژن میں ن لیگ 9، پیپلز پارٹی 4 نشستوں پر کامیاب

مظفرآباد (کیو این این ورلڈ) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کے اضلاع میرپور، بھمبر اور کوٹلی کے 13 حلقوں میں پولنگ کے بعد آنے والے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے واضح برتری حاصل کرتے ہوئے 9 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 4 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔

انتخابات کے لیے پیر کے روز 13 حلقوں میں پولنگ ہوئی۔ مقررہ وقت شام 5 بجے ختم ہونے کے بعد ووٹرز کی سہولت کے لیے پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا کر شام 6 بجے تک کر دیا گیا، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوا اور غیر سرکاری نتائج موصول ہونا شروع ہوئے۔

پارٹی پوزیشن (میرپور ڈویژن)

پاکستان مسلم لیگ (ن): 9 نشستیں
پاکستان پیپلز پارٹی: 4 نشستیں
استحکام پاکستان پارٹی: 0 نشست
آزاد امیدوار: 0 نشست

ضلع میرپور کے نتائج

حلقہ ایل اے-1 ڈڈیال سے مسلم لیگ (ن) کے اظہر صادق 15 ہزار 427 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پیپلز پارٹی کے محمد افسر شاہد 9 ہزار 832 ووٹ حاصل کر سکے۔

حلقہ ایل اے-2 چکسواری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری قاسم مجید 12 ہزار 904 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے عظیم بخش چوہدری 8 ہزار 182 ووٹ حاصل کر سکے۔

حلقہ ایل اے-3 میرپور سٹی سے پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسر سلطان 11 ہزار 676 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد سعید 9 ہزار 832 ووٹ حاصل کر سکے۔

حلقہ ایل اے-4 کھڑی شریف سے مسلم لیگ (ن) کے چوہدری رخسار احمد 20 ہزار 172 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری صہیب ارشد 13 ہزار 865 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ضلع بھمبر کے نتائج

حلقہ ایل اے-5 برنالہ میں مسلم لیگ (ن) کے کرنل (ر) وقار احمد نور کو واضح برتری حاصل ہے اور وہ 21 ہزار 573 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری پرویز اشرف 18 ہزار 406 ووٹ حاصل کر چکے ہیں۔

حلقہ ایل اے-6 سماہنی میں مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد رزاق 21 ہزار 210 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے علی شان چوہدری 11 ہزار 354 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے-7 بھمبر سے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری طارق فاروق 35 ہزار 490 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار چوہدری انوار الحق 25 ہزار 100 ووٹ حاصل کر سکے۔

ضلع کوٹلی کے نتائج

حلقہ ایل اے-8 راج محل سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ظفر اقبال ملک 19 ہزار 535 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد نواز خان 11 ہزار 966 ووٹ حاصل کر سکے۔

حلقہ ایل اے-9 نکیال سے مسلم لیگ (ن) کے عمیر نعیم 31 ہزار 80 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال بڈھانوی 28 ہزار 509 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ ایل اے-10 کوٹلی سٹی میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین 6 ہزار 999 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے فتح محمود الحسن 3 ہزار 560 ووٹ حاصل کر چکے ہیں۔

حلقہ ایل اے-11 سہنسہ سے مسلم لیگ (ن) کے محمد آصف 26 ہزار 190 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد اخلاق 21 ہزار 751 ووٹ حاصل کر سکے۔

حلقہ ایل اے-12 چڑھوئی سے مسلم لیگ (ن) کے محمد ریاست خان 35 ہزار 168 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین 30 ہزار 320 ووٹ حاصل کر سکے۔

حلقہ ایل اے-13 کھوئی رٹہ سے مسلم لیگ (ن) کے راجہ ایاز احمد خان 21 ہزار 856 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے نثار انصار ابدالی 15 ہزار 859 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق میرپور ڈویژن کے پہلے مرحلے کے نتائج سے مسلم لیگ (ن) کو واضح برتری حاصل ہوئی ہے، تاہم آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مجموعی سیاسی صورتحال کا مکمل نقشہ دیگر مراحل کے انتخابات اور حتمی نتائج سامنے آنے کے بعد ہی واضح ہو سکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے