طوفانی بارشیں، ایف سی کی ریلیف کارروائیاں

لنڈی کوتل (کیو این این ورلڈ) انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) میجر جنرل راؤ عمران سرتاج کی خصوصی ہدایات پر لنڈی کوتل اور جمرود کے طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں وسیع پیمانے پر ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کیے گئے۔

فرنٹیئر کور (خیبر رائفلز) کے جوانوں نے بھاری مشینری، ایکسکیویٹرز اور ٹریکٹرز کی مدد سے دلدلی راستوں اور سڑکوں سے ملبہ ہٹانے کا کام مکمل کیا۔ ان بروقت اقدامات کے نتیجے میں مرکزی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بحال کر دیا گیا۔

امدادی کارروائیوں کے دوران سیلابی پانی اور دلدل میں پھنسے ہوئے متعدد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ اس کے علاوہ ایف سی کے جوانوں نے سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی گاڑیوں کو بھی بحفاظت نکال کر ان کے مالکان کے حوالے کیا۔

علاقے کے مقامی لوگوں نے ایف سی کے پی نارتھ کی ان بروقت اور مؤثر سرگرمیوں کو شدید سراہا اور عوامی مشکلات کے ازالے پر آئی جی ایف سی کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے