ننکانہ صاحب: سرچ آپریشن کے بعد نہر سے نوجوان کی لاش برآمد

ننکانہ صاحب (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار سید محمد عبداللہ مجاہد ): ننکانہ صاحب میں نہر میں ڈوب کر 15 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ افسوسناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور نہر میں ڈوبنے والے لڑکے کی تلاش کے لیے فوری سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق امدادی اہلکاروں نے کئی گھنٹوں تک نہر میں تلاش کا عمل جاری رکھا، جس کے بعد ڈوبنے والے لڑکے کی لاش نہر سے برآمد کر لی گئی۔ جاں بحق ہونے والے لڑکے کی شناخت 15 سالہ عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لاش کو ضروری کارروائی کے لیے قریبی مرکز منتقل کیا گیا، جہاں قانونی اور طبی تقاضے مکمل کیے گئے۔ بعد ازاں ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

نوجوان کی اچانک موت پر اہل خانہ اور علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی، جبکہ اہل علاقہ نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے