گوجرانوالہ(کیو این این ورلڈ / بیوروچیف محمد رمضان نوشاہی) راہوالی کے علاقے میں حافظ اسٹیشن کیفے فوڈ پوائنٹ کا افتتاح کر دیا گیا، جہاں مقامی آبادی اور شہریوں کے لیے معیاری اور لذیذ فاسٹ فوڈ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
افتتاح کے موقع پر بتایا گیا کہ حافظ اسٹیشن کیفے فوڈ پوائنٹ پر برگر، کرنچی فرائز، شوارما، پیزا، سینڈوچ، رولز اور مختلف اقسام کے ٹھنڈے مشروبات مناسب قیمتوں پر دستیاب ہوں گے۔ انتظامیہ کے مطابق صفائی، معیاری اشیائے خورونوش اور بہترین سروس کو اولین ترجیح دی جائے گی۔
فوڈ پوائنٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد راہوالی اور گردونواح کے شہریوں کو صاف ستھرے ماحول میں معیاری کھانے کی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ہمراہ بہترین ذائقوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔
مقامی شہریوں نے علاقے میں نئی فوڈ سہولت کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ حافظ اسٹیشن کیفے فوڈ پوائنٹ معیار، ذائقے اور بہترین سروس کے باعث جلد ہی عوام کی پسندیدہ جگہ بن جائے گا۔