بیوی نے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کر دیا

کرناٹک: 2 کروڑ انشورنس کے لیے بیوی نے عاشق کے ساتھ مل کر سابق فوجی شوہر کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل، 9 افراد گرفتار
بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک افسوسناک اور سنسنی خیز واقعے میں بیوی نے مبینہ طور پر اپنے عاشق کے ساتھ مل کر دو کروڑ روپے کی بیمہ رقم حاصل کرنے کے لیے اپنے سابق فوجی شوہر کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق سابق فوجی سندیپ منجراگی کو پہلے ایک سڑک حادثے میں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں الزام ہے کہ 15 مارچ کو ان کی بیوی سُما اور اس کے عاشق پُنڈلیک ڈومبر نے سیلائن کی بوتل میں زہر ملا کر انہیں قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اس واقعے کو حادثاتی موت ظاہر کرنے کی کوشش کی اور اسی بنیاد پر تدفین بھی کر دی گئی، تاہم بعد میں مقتول کے بھائی کی شکایت پر تحقیقات شروع کی گئیں۔

تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ یہ ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا قتل تھا، جس میں صرف مرکزی ملزمان ہی نہیں بلکہ سرکاری اداروں کے بعض افراد اور دیگر افراد بھی مبینہ طور پر معاونت میں شامل تھے۔

پولیس نے اس کیس میں خاتون سمیت مجموعی طور پر 9 افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں آر ایم پی ڈاکٹر، لیب اسٹاف اور دیگر افراد بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق جعلسازی، طبی ریکارڈ میں رد و بدل اور شواہد چھپانے میں بھی مدد فراہم کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور اس سازش کے تمام پہلوؤں کو باریک بینی سے جانچا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے