قصور (بیوروچیف طارق نوید سندھو)چھانگا مانگا کے علاقے ویرسنگھ والا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں چار بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچوں کی لاشیں تالاب سے نکال لی گئیں۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 9 سے 11 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔
علاقہ مکینوں کے مطابق بچے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے اپنے ننھیال آئے ہوئے تھے۔ واقعے کے وقت ان کے والدین قریبی جنگل میں لکڑیاں لینے گئے ہوئے تھے۔
بتایا جاتا ہے کہ ایک بچہ تالاب کے قریب کھیلتے ہوئے پانی میں گر گیا، جسے بچانے کی کوشش میں دیگر تین بچے بھی گہرے تالاب میں اتر گئے، تاہم چاروں بچے 8 سے 10 فٹ گہرے پانی میں ڈوب گئے۔
ریسکیو حکام نے لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا ہے۔