رینالہ خورد: نجی شادی ہال کے اسٹور میں آگ لگ گئی، ریسکیو کی بروقت کارروائی

رینالہ خورد (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار) چوچک روڈ پر واقع ایک نجی شادی ہال کے اسٹور میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث ہولناک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹر ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کچھ ہی دیر میں آگ پر مکمل قابو پا لیا۔ فائر فائٹرز کی جانب سے آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل بھی کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے باعث مزید کسی بڑے نقصان کا خطرہ ٹل گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے