سیالکوٹ (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار محمد یامین مغل) گاؤں چرنڈ ہندل روڈ پر 3 سالہ بچی گھر سے کھیلنے کے لیے باہر نکلی لیکن واپس نہ آئی۔ اہلِ خانہ اور مقامی افراد نے بچی کی تلاش شروع کی، جس کے دوران قریبی جوہڑ میں گرنے کا شبہ ظاہر کیا گیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کو طلب کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کی ڈائیونگ ٹیم نے سرچ آپریشن کے بعد 3 سالہ حورین فاطمہ کو جوہڑ سے نکال کر علامہ اقبال میموریل ہسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹرز نے اسے جاں بحق قرار دے دیا۔