ڈیرہ غازی خان: پلاسٹک بیگز کے خاتمے کیلئے آگاہی مہم، سخت کارروائی کا اعلان

ڈیرہ غازی خان (کیو این این ورلڈ/سٹی رپورٹر)ڈیرہ غازی خان میں محکمہ انوائرمنٹ کی جانب سے پلاسٹک پولیتھین بیگز کے استعمال کے خاتمے اور ماحول دوست متبادل کے فروغ کے لیے آگاہی مہم کے سلسلے میں پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔

پریس کانفرنس کی صدارت اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوائرمنٹ علی رضا نے کی جبکہ انسپکٹر پرویز خان برمانی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر تاجر برادری اور دکانداروں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

افسران نے کہا کہ پلاسٹک بیگز ماحولیاتی آلودگی، نکاسی آب کی بندش، سیلاب اور صحت کے مسائل کا سبب بنتے ہیں، اس لیے ان کے استعمال میں کمی ناگزیر ہے۔ شہریوں اور تاجروں کو کپڑے اور کاغذ کے تھیلوں کے استعمال کی ترغیب دی گئی۔

محکمہ انوائرمنٹ نے واضح کیا کہ مہم کے پہلے مرحلے میں آگاہی دی جا رہی ہے، دوسرے مرحلے میں وارننگ جبکہ تیسرے مرحلے میں خلاف ورزی پر جرمانے اور دکان سیل کرنے تک کارروائی کی جائے گی۔

تاجر نمائندگان نے مہم کی حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی تاہم عملی سطح پر اس پر مکمل عملدرآمد اور سخت کارروائی کے نفاذ سے متعلق سوالات بھی برقرار ہیں۔ بعد ازاں ٹیم نے بازار کا دورہ کر کے دکانداروں میں آگاہی پمفلٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے