سیالکوٹ (کیو این این ورلڈ/ڈسٹرکٹ رپورٹر حسنین راجہ) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی کی ہدایت پر پیرا فورس اور فوڈ اتھارٹی نے شہر کے معروف امتیاز شاپنگ مال میں مشترکہ کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران فوڈ اتھارٹی ٹیم نے بیکری سیکشن کا تفصیلی معائنہ کیا، جہاں صفائی کے ناقص انتظامات اور فوڈ سیفٹی اصولوں کی خلاف ورزی سامنے آئی۔ خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ بیکری سیکشن کو 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
اس موقع پر پیرا فورس نے کارروائی کو مؤثر اور منظم انداز میں یقینی بنایا اور موقع پر موجود انتظامیہ کو حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کی۔
انچارج پیرا فورس سیالکوٹ شفیق احمد نے واضح کیا کہ عوامی صحت سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیرا فورس، ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی کے باہمی تعاون سے شہر بھر میں چیکنگ کا عمل جاری ہے اور کسی بھی خلاف ورزی پر فوری اور سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔