سیالکوٹ: گلی کی کچی سڑک پر آمدورفت متاثر، شہریوں کا پختہ کرنے کا مطالبہ

سیالکوٹ (کیو این این ورلڈ/ بیوروچیف مدثر رتو) کچی سڑک کے باعث شہری مشکلات کا شکار، پختگی کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق سیا لکوٹ کینٹ کے علاقہ میں کلی صلاح چپڑار روڈ کے شہریوں نے متعلقہ میونسپل کمیٹی اور حکومتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی ایک گلی جوکہ کچی ہے کو فوری طور پر پختہ کیا جائے، کیونکہ اس کچی گلی/سڑک ان کیلئے شدید مشکلات کا باعث بنی ہوئی ہے۔

مذکورہ گلی / سڑک کچی ہونے کے باعث جگہ جگہ سے خراب ہو چکی ہے اور بارش کے دوران اس پر کیچڑ اور پانی جمع ہو جاتا ہے، جس سے آمدورفت شدید متاثر ہوتی ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ کچی سڑک کے باعث روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ طلبہ کو تعلیمی اداروں تک پہنچنے میں مشکلات پیش آتی ہیں جبکہ بزرگ افراد اور مریضوں کے لیے آمدورفت انتہائی دشوار ہو چکی ہے۔

علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کچی گلی/ سڑک کو فوری طور پر پختہ کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے