میہڑ.:انڈس ہائی وے پر گدھا گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم

میہڑ: (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار منظور علی جوئیہ)میہڑ میں انڈس ہائی وے پر گدھا گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو اور پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا، جس میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ گدھا گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت معشوق علی سیال کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق مقامی علاقے سے بتایا جا رہا ہے۔

لاش کو ضروری کارروائی کے لیے تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ مفرور گدھا گاڑی ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے