کشمور: بلاول بھٹو سے ملاقات، عوامی مسائل اور ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو

کشمور: (کیو این این ورلڈ/وقار احمد اعوان) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ اسمبلی کے رکن اور پارلیمانی سیکریٹری برائے لیبر اینڈ ہیومن ریسورس محمد فاروق اعوان نے ملاقات کی، جس میں حلقے کے عوامی مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران محمد فاروق اعوان نے اپنے حلقے کے مختلف علاقوں میں درپیش بنیادی مسائل سے چیئرمین کو آگاہ کیا، جن میں سڑکوں کی بحالی، پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی اور دیگر بنیادی سہولیات کے امور شامل تھے۔ انہوں نے جاری ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی جامع بریفنگ دی۔

اس موقع پر پی ایس 95 کی ترقیاتی اسکیموں، مقامی سطح پر جاری سیاسی سرگرمیوں اور درپیش چیلنجز پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عوامی مسائل کے فوری حل کو یقینی بنانے اور ترقیاتی کاموں کی رفتار مزید تیز کرنے پر زور دیا۔

ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ حلقے کے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید مؤثر بنایا جائے گا اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے