مویشی بچانے کی کوشش جان لے گئی، قصور میں نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق

قصور (کیو این این ورلڈ/بیوروچیف طارق نوید سندھو) قصور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بی آر بی نہر میں ڈوب کر 17 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا، ریسکیو ٹیم نے کارروائی کے بعد لاش نکال کر ورثا کے حوالے کر دی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے جو مویشیوں کو نہر سے نکالنے کے لیے پانی میں اترا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ عبداللہ نے مویشیوں کو بچانے کی کوشش میں نہر میں چھلانگ لگائی تاہم گہرے پانی اور تیز بہاؤ کے باعث وہ خود کو سنبھال نہ سکا اور ڈوب گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کیا۔ کچھ دیر کی کوشش کے بعد نوجوان کی لاش نہر سے نکال لی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے منتقل کیا گیا، بعد ازاں ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے پر میت ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

نوجوان کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔ اہلِ علاقہ نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نہروں کے قریب حفاظتی اقدامات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے