میہڑ: روڈ حادثہ، ایک جاں بحق، تین افراد زخمیشدید زخمی، لاڑکانہ منتقل

میہڑ (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار منظور علی جوئیہ) میہڑ کے علاقے گھاڑی روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان زوردار ٹکر کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کی شناخت گاؤں میرو کلہوڑو کے رہائشی بینک آفیسر عرفان سولنگی اور گاؤں ولیداد چانڈیو کے رہائشی شبیر احمد سومرو کے طور پر ہوئی ہے۔ حادثے کے فوری بعد مقامی افراد نے دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا۔

ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد دونوں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ریفر کر دیا۔

آخری اطلاعات تک بی سیکشن تھانے میں واقعے کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے