سپیکر پنجاب اسمبلی کا مذاکرات پر زور، طاقت سے کچھ نہیں منوایا جا سکتا

لاہور: (کیو این این ورلڈ) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال کا حل ڈائیلاگ کے سوا کچھ نہیں، مذاکرات کے لیے آئیں، طاقت کے ذریعے آپ کچھ نہیں منوا سکتے۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اپنی سیاسی اسپیس خود کم کر رہے ہیں۔ انہوں نے محمود خان اچکزئی کے اس بیان کو سراہا کہ وہ نواز شریف سے بات کریں گے اور اسے مثبت قدم قرار دیا۔ ملک احمد خان نے خبردار کیا کہ ملک میں دھرنوں اور احتجاج کی سیاست سے معیشت شدید متاثر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ فوجی تنصیبات جلا سکتے ہیں وہ کاروباری مراکز اور دکانیں بھی جلا سکتے ہیں، کاروباری حلقوں میں خوف پیدا ہوگا تو کاروبار کیسے چلے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی استحکام ہو تو کاروبار پھلتا پھولتا ہے، کاروبار چلے گا تو معیشت بہتر ہوگی اور لوگوں کو نوکریاں ملیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے