شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، وزیر داخلہ بلوچستان

کوئٹہ(کیو این این ورلڈ) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے بارکھان کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے شہید میجر توصیف احمد بھٹی، نائب فدا حسین، سپاہی ذاکر حسین، سپاہی سہیل احمد اور سپاہی محمد ایاز کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہادر سپوتوں نے دشمن کا جرات اور دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے عظیم قربانیاں دیں۔

وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ شہداء کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر افسران اور جوانوں کی لازوال قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں

بارکھان: دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، 5 سکیورٹی اہلکار شہید، 7 دہشتگرد ہلاک

یہ خبر بھی پڑھیں

صدر اور وزیراعظم کا بارکھان آپریشن پر فورسز کو خراج تحسین، شہداء کو سلام

انہوں نے مزید کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جاتا ہے۔

ضیاء اللہ لانگو نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان میں امن خراب کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے