ٹھٹہ چاکرکا کے مقام پر دریائی کٹاؤ تیز، فصلیں اور زرعی زمینیں دریا برد ہونے کا خدشہ

رینالہ خورد (سٹی رپورٹر) تحصیل رینالہ خورد کے نواحی علاقے ٹھٹہ چاکرکا اور دریائے راوی کے کنارے آباد قریبی آبادیوں میں پانی کے تیز بہاؤ کے باعث زمینی کٹاؤ کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، جس سے زرعی زمینوں اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

مقامی کسانوں کے مطابق دریائے راوی میں پانی کے تیز بہاؤ کے باعث دریا کے کناروں پر مسلسل کٹاؤ ہو رہا ہے اور کنارے کی زمینیں رفتہ رفتہ دریا برد ہو رہی ہیں۔ اگر کٹاؤ کا سلسلہ اسی رفتار سے جاری رہا تو قیمتی زرعی اراضی کے ساتھ کھڑی فصلوں کے بھی دریا برد ہونے کا خدشہ ہے۔

دریا کنارے آباد کسانوں کا کہنا ہے کہ صورتحال پر فوری توجہ نہ دی گئی تو انہیں بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ، ایکسین ایریگیشن اوکاڑہ اور تحصیل انتظامیہ رینالہ خورد سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لے کر زمینی کٹاؤ روکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ زرعی زمینوں اور فصلوں کو مزید نقصان سے محفوظ بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے