گوجرہ (کیو این این ورلڈ / نامہ نگار چوہدری عبدالرحمن جٹ )معروف سینئر قانون دان اور سابق صدر بار ایسوسی ایشن گوجرہ حاجی توقیر اشرف خان ایڈووکیٹ نے اہلِ خانہ کے ہمراہ سرزمینِ مقدس پر حاضری دے کر عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔
انہوں نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عبادات کے دوران ملک و ملت، امتِ مسلمہ کے اتحاد، پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور علاقے کے امن و سکون کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ وطن واپسی پر عزیز و اقارب، دوست احباب اور اہلِ علاقہ نے انہیں مبارکباد دی،
جبکہ مقامی صحافی چوہدری عبدالرحمن جٹ نے ان کے دفتر جا کر پھولوں کے ہار اور گلدستے پیش کیے۔