چینی ماہر وکٹر گاؤ نے شہباز شریف اور عاصم منیر کی قیادت کو سراہ دیا
چین کے سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن (CCG) کے نائب صدر Victor Gao نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دونوں رہنما موجودہ مثبت سمت میں کام جاری رکھتے ہیں تو مستقبل میں انہیں نوبل امن انعام مل سکتا ہے۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے کہا کہ انہیں امید ہے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر امن، استحکام اور علاقائی تعاون کے لیے اپنی مثبت حکمت عملی برقرار رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر دونوں رہنما اسی انداز میں آگے بڑھتے رہے تو وہ نوبل امن انعام حاصل کرنے یا مشترکہ طور پر اس اعزاز کے مستحق قرار دیے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
وکٹر گاؤ نے اپنے خطاب میں پاکستان کی قیادت کے کردار کو سراہتے ہوئے خطے میں امن اور استحکام کے لیے مثبت سفارتی کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔