رینالہ خورد: تیز رفتاری نے 4 جانیں نگل لیں، مختلف حادثات میں خواتین اور بچے بھی زخمی

رینالہ خورد (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار) رینالہ خورد کے نواحی گاؤں 3 ون اے ایل میں نمبرداری حاصل کرنے کے تنازع پر دو متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ کا ہولناک تبادلہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ فائرنگ کے اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گاؤں کی نمبرداری کے معاملے پر دونوں گروپوں کے درمیان دیرینہ تنازع چل رہا تھا جو آج شدت اختیار کر گیا، جس کے دوران عبدالغفور گروپ نے سرعام اندھا دھند فائرنگ کر کے مخالف اللہ دتہ گروپ کے تین افراد کو لہولہان کر دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے افراد کی شناخت احمد علی، انتظار اور محمد علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعے کے فوری بعد تمام زخمیوں کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر (THQ) ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ہسپتال ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور ڈاکٹرز ان کی جان بچانے کی سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں۔

مقامی شہریوں نے انکشاف کیا ہے کہ محض دو دن قبل اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد کی جانب سے اسی گاؤں کی نمبرداری کے لیے عبدالغفور گروپ کو نامزد کیا گیا تھا، جس پر جشن مناتے ہوئے عبدالغفور گروپ کے کارندوں نے گاؤں میں سرعام شدید ہوائی فائرنگ بھی کی تھی۔ علاقہ مکینوں کا الزام ہے کہ اس وقت پولیس کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا تھا، جس کی شہ پر آج یہ خونی تصادم پیش آیا۔ فائرنگ کے اس واقعے کے بعد سے علاقے میں سنسنی پھیلی ہوئی ہے اور مقامی لوگوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے