اسلام آباد(کیو این این ورلڈ) پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی 2026-27 کی چیئرمین شپ سنبھال لی۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بشکیک میں ایس سی او کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی، جس میں انہیں پاکستان کی چیئرمین شپ سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی۔
دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ایس سی او کی چیئرمین شپ کے دوران پاکستان کی ترجیحات اور حکمت عملی سے سیکرٹری جنرل کو آگاہ کیا، جبکہ سیکرٹری جنرل نے پاکستان کی ترجیحات کی حمایت اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات میں پاکستان اور ایس سی او سیکرٹریٹ کے درمیان چیئرمین شپ کے دوران قریبی رابطے اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تنظیم کی ترجیحات کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔
ملاقات میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور ایس سی او کے قومی رابطہ کار محمد فیصل بھی شریک تھے۔