آرمی میوزیم لاہور میں پاک آرمی لورز موومنٹ کی جشنِ آزادی تقریب

لاہور(کیو این این ورلڈ) پاک آرمی لورز موومنٹ کے زیرِ اہتمام آرمی میوزیم لاہور میں جشنِ آزادی پاکستان کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں موومنٹ کی مرکزی قیادت، عہدیداران اور ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران جشنِ آزادی کا کیک کاٹا گیا اور وطنِ عزیز کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی جذبات کا اظہار کیا گیا۔

تقریب میں چیئرمین کرنل ڈاکٹر محمد شفیق، مرکزی صدر جان محمد رمضان، مرکزی جنرل سیکرٹری رانا شہزادہ الطاف، فنانس سیکرٹری رانا اشرف خاں ایڈووکیٹ اور حافظ طارق محمود سمیت دیگر عہدیداران نے جشنِ آزادی کا کیک کاٹا۔

اس موقع پر صدر لاہور میاں عمر خادم، جوائنٹ سیکرٹری محمد وسیم، نائب صدر عثمان بٹ باکسر، صدر پنجاب بارڈر کمیٹی شیر محمد، میڈیا ایڈوائزر پنجاب میاں محمد وقاص مشتاق کے علاوہ موومنٹ کے دیگر عہدیداران اور ممبران بھی موجود تھے۔


تقریب کے دوران شرکاء نے قومی جذبے کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے ’’افواجِ پاکستان زندہ باد‘‘، ’’فیلڈ مارشل سید عاصم منیر زندہ باد‘‘، ’’ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری زندہ باد‘‘ اور ’’پاکستان ہمیشہ پائندہ باد‘‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے، جس سے آرمی میوزیم کا ماحول ملی جوش و جذبے سے گونج اٹھا۔

اس موقع پر پاک آرمی لورز موومنٹ کی مرکزی قیادت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہر پاکستانی اپنی افواجِ پاکستان کی بدولت خود کو محفوظ سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کی مقروض ہے، جنہوں نے وطن کے دفاع اور سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

مرکزی قیادت کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک کی ترقی، بقا، سلامتی اور استحکام کے لیے کندھے سے کندھا ملا کر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ مقررین نے کہا کہ جشنِ آزادی ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد کرنے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے عزم کو مزید مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ شرکاء نے عہد کیا کہ وہ وطنِ عزیز کی ترقی اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے