کتے کے معاملے پر دونوں گروپوں میں جھگڑا ہوا تھا، جس کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوئے تھے

میہڑ (رپورٹ: منظور علی جوئیہ): میہڑ کے نواحی علاقے شاہ پنجو تھانے کی حدود گاؤں عدر لاکیر میں چار روز قبل معمولی بات پر لاکیر برادری کے دو گروپوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں زخمی ہونے والا لقمان لاکیر دورانِ علاج جاں بحق ہوگیا۔

پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق کتے کے معاملے پر دونوں گروپوں میں جھگڑا ہوا تھا، جس کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں میں لقمان لاکیر کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے مزید علاج کے لیے حیدرآباد سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

جاں بحق لقمان لاکیر کی لاش پوسٹ مارٹم اور ضروری قانونی کارروائی کے لیے تحصیل اسپتال میہڑ لائی گئی۔ کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ لاش گاؤں پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا، جبکہ اہل خانہ غم سے نڈھال ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے