اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ/بیورو چیف ملک ظفر) تھانہ ڈھلیانہ پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں چوری ہونے والے مویشی برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیے۔
ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کے خصوصی ٹاسک پر پولیس نے کارروائی کی، جس کے دوران گائے، بیل اور بکرے ریکارڈ یافتہ ملزمان سے برآمد کیے گئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق برآمد ہونے والے مویشیوں کی مجموعی مالیت تقریباً 12 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ کامیاب ریکوری پر اہل علاقہ نے اوکاڑہ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پولیس پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔