اوکاڑہ: چھٹی کے باوجود صفائی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک، شہر بھر میں آپریشن جاری

اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ / بیورو چیف ملک ظفر): ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک اور مینجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی چوہدری عبدالجبار گجر کی مشترکہ ہدایات پر تعطیل کے روز بھی اوکاڑہ شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا آپریشن بھرپور انداز میں جاری رہا۔ متعلقہ انتظامیہ کے افسران اور صفائی ٹیمیں چھٹی کے باوجود فیلڈ میں متحرک رہیں اور مختلف علاقوں میں صفائی کے امور کی نگرانی کے ساتھ عملی اقدامات بھی جاری رکھے۔

صفائی ٹیموں نے شہر کی اہم شاہراہوں، گلیوں، بازاروں، تجارتی مراکز اور دیگر عوامی مقامات پر صفائی کا عمل جاری رکھا۔ اس دوران سڑکوں اور عوامی مقامات سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کے ساتھ ساتھ صفائی کے مجموعی نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے۔

متعلقہ افسران نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی آپریشن کا جائزہ لیا اور فیلڈ میں موجود صفائی ٹیموں کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔ افسران نے ہدایات دیں کہ صفائی کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انتظامیہ کے مطابق تعطیل کے روز بھی صفائی عملہ فیلڈ میں موجود رہ کر شہر کی صفائی کو یقینی بنا رہا ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں صفائی کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو بہتر اور صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے