اوکاڑہ (بیورو چیف ملک ظفر)وزیراعلیٰ پنجاب کے “محفوظ پنجاب” ویژن کے تحت ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی ہدایت پر تحفظ مرکز اوکاڑہ میں ایک شاندار اقدام کیا گیا، جس کے تحت 17 طالبات کو بلا معاوضہ موٹر سائیکل چلانے کی تربیت فراہم کی گئی۔
دو ہفتوں پر مشتمل اس تربیتی کورس کے دوران ٹریفک پولیس اہلکاروں نے طالبات کو موٹر سائیکل چلانے کی عملی تربیت دی جبکہ ساتھ ہی انہیں ٹریفک قوانین اور محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں سے بھی مکمل آگاہ کیا گیا۔
کورس کے اختتام پر ڈی ایس پی ٹریفک نے کامیاب ہونے والی طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔
حکام کے مطابق یہ اقدام خواتین کو خودمختار بنانے، ان کے اعتماد میں اضافہ کرنے اور محفوظ سفری سہولیات کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔