ڈسٹرکٹ بار ننکانہ صاحب کیلئے سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے مالی امداد کا چیک جاری

ننکانہ صاحب (کیو این این ورلڈ / نامہ نگار سید محمد عبداللہ مجاہد) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے قانونی برادری سے کیے گئے اپنے وعدے کو پورا کرتے ہوئے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب علی ناصر قادری ایڈووکیٹ کو مالی امداد کا چیک حوالے کر دیا ہے۔

چیک دینے کے لیے منعقدہ خصوصی تقریب میں ممبر پنجاب بار کونسل خادم حسین سدھو اور مسلم لیگ (ن) ننکانہ صاحب کے صدر و سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب رانا محمد ارشد سمیت دیگر مقامی معززین اور وکلاء رہنماؤں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے