اسلام آباد:ریڈزون بندش میں توسیع، وزارتیں آن لائن، عدالتیں جزوی طور پر فعال

اسلام آباد: (کیو این این ورلڈ) اسلام آباد کے ریڈزون میں واقع تمام وفاقی وزارتیں، ڈویژنز اور دیگر سرکاری ادارے آج بھی ورک فرام ہوم پالیسی کے تحت کام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ آج مکمل طور پر بند رہیں گی، جبکہ سپریم کورٹ میں محدود عملے کے ساتھ عدالتی امور نمٹائے جائیں گے۔

ادھر راولپنڈی اور اسلام آباد میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں، اور ریڈزون کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بدستور بند رکھا گیا ہے۔

حکام کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر ریڈزون میں موجود تمام وفاقی اداروں کو آن لائن یا گھریلو سطح پر کام جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے