بحرین اپنی حدود میں رہے، ایران کو سخت فیصلوں پر مجبور نہ کرے: علی اکبر ولایتی
ایران نے بحرین کو سخت وارننگ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر مزید اشتعال انگیزی کی گئی تو تہران کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آ سکتا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر علی اکبر ولایتی نے اپنے بیان میں کہا کہ بحرینی حکام کو سنجیدہ وارننگ دی جا رہی ہے کہ وہ اپنی حدود میں رہیں، اپنی تقدیر سے نہ کھیلیں اور ایران کو سخت فیصلے کرنے پر مجبور نہ کریں۔
علی اکبر ولایتی نے مزید کہا کہ ایران اپنی قومی سلامتی اور علاقائی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے، جبکہ خطے میں کشیدگی بڑھانے والی کسی بھی کارروائی کے نتائج کی ذمہ داری متعلقہ فریق پر عائد ہوگی۔