تہران( کیو این این ورلڈ) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات میں پاکستان کو باضابطہ طور پر ثالث کا کردار حاصل ہے۔
ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق اگرچہ کئی ممالک اس عمل میں مدد کے لیے تیار ہیں، تاہم فی الحال مذاکراتی عمل میں پاکستان ہی مرکزی ثالث کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دوبارہ مذاکرات کے انعقاد کا کوئی فیصلہ کیا گیا تو اس سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا جائے گا۔
اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات میں فوری نتائج کی توقع نہیں رکھنی چاہیے اور اس حوالے سے مخالفین کے بیانات یا سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی معلومات پر انحصار نہ کیا جائے۔