پاکستانی فیلڈ مارشل مذاکرات میں سب سے بڑے مصالحت رہے، امریکی اخبار

واشنگٹن (کیو این این ورلڈ) امریکی اخبار “واشنگٹن ٹائمز” نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکا اور ایران کے درمیان اختلافات ختم کرانے اور امن معاہدے کو حتمی شکل دینے میں اہم ترین کردار ادا کیا۔

امریکی اخبار کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات میں سب سے بڑے مصالحت کار کی حیثیت سے کردار ادا کیا اور معاہدے کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دینے کیلئے امریکی اور ایرانی قیادت سے مسلسل رابطے اور ملاقاتیں کیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مفاہمتی ماحول پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ خطے میں امن کیلئے جاری مذاکرات میں بھی پاکستان کا کردار نمایاں رہا۔

دوسری جانب امریکی اخبار “نیویارک ٹائمز” نے بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حالیہ دورۂ ایران کو اعلیٰ سطح کی سفارتکاری قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی پیشرفت میں پاکستان کے فیلڈ مارشل نے کلیدی کردار ادا کیا۔

رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان تمام محاذوں پر جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کا اعلان اتوار کی دوپہر تک متوقع ہے۔

واشنگٹن ٹائمز نے ذرائع کے حوالے سے مزید دعویٰ کیا کہ ہفتے کی صبح معاہدے کے مسودے پر اتفاق ہو گیا تھا اور آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر اس کا باضابطہ اعلان کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے