واشنگٹن (کیو این این ورلڈ) امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدہ خطے میں اسرائیل کیلئے سنگین سکیورٹی چیلنج بن سکتا ہے۔
سینیٹر لنزے گراہم نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ اگر ایران کے ساتھ تنازع کے خاتمے کیلئے ایسا معاہدہ کیا جاتا ہے جس کے تحت آبنائے ہرمز کو ایرانی خطرات سے مکمل طور پر محفوظ نہ بنایا جا سکے اور ایران کو تیل کی تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت برقرار رہے تو اس صورت میں ایران کو خطے میں ایک غالب طاقت کے طور پر دیکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا آبنائے ہرمز پر اثر و رسوخ اور خلیجی ممالک کو نشانہ بنانے کی صلاحیت خطے کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔
امریکی سینیٹر کے مطابق ایسا کوئی بھی معاہدہ جس کے نتیجے میں ایران کو مستقبل میں آبنائے ہرمز پر اثر و رسوخ برقرار رکھنے یا کنٹرول کی صلاحیت حاصل ہو، خطے میں مستقل دباؤ اور بڑھتے ہوئے ایرانی اثر و رسوخ کا سبب بن سکتا ہے۔
