گوجرانوالہ: پریس کلب عالم چوک اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی چوہدری راشد بشیر ورک سے ملاقات، مبارکباد

گوجرانوالہ (کیو این این ورلڈ / بیورو چیف محمد رمضان نوشاہی ) نومنتخب رکن قومی اسمبلی چوہدری راشد بشیر ورک ایڈووکیٹ سے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طارق اشرف خان، سابق وائس چیئرمین رانا محمد اعظم خان، صدر پریس کلب عالم چوک رجسٹرڈ چوہدری عظمت اللہ مہر، علی اشرف خان ایڈووکیٹ، عمیر اشرف خان ایڈووکیٹ اور شمشاد اشرف انصاری نے ملاقات کی اور انہیں قومی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر معززین نے چوہدری راشد بشیر ورک ایڈووکیٹ کو پھولوں کا خوبصورت گلدستہ پیش کیا اور ان کی کامیابی پر خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران شرکاء نے نومنتخب ایم این اے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں عوامی خدمت اور قومی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ چوہدری راشد بشیر ورک ایڈووکیٹ کی کامیابی خوشی کا باعث ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے حلقے کے عوام کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے علاقے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر پریس کلب عالم چوک رجسٹرڈ گوجرانوالہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طارق اشرف خان، سابق وائس چیئرمین رانا محمد اعظم خان سمیت دیگر دوستوں کی جانب سے چوہدری راشد بشیر ورک ایڈووکیٹ کو ایک بار پھر لاکھوں کروڑوں مبارکباد پیش کی گئی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے