مشکوک دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی حالت غیر

گوجرہ: (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) جھنگ روڈ موٹروے انٹرچینج کے قریب تیز رفتار کار موٹرسائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں بے قابو ہو کر سڑک کنارے درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ گوجرہ کے علاقے جھنگ روڈ موٹروے انٹرچینج کے قریب پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار کار اچانک موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے قابو سے باہر ہو گئی اور سڑک کنارے درخت سے جا ٹکرائی۔

حادثے میں 19 سالہ حمزہ اور 18 سالہ عبدالحماد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ کار میں سوار تیسرا نوجوان منیب حسین شدید سرکاری چوٹوں کے باعث زخمی ہو گیا۔ اسی حادثے میں موٹرسائیکل سوار بھی زخمی ہوا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ مبینہ طور پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو گوجرہ کے گورنمنٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے