گوجرہ: سابق صدر بار توقیر اشرف خان کے نئے کاروباری منصوبے کا آغاز

گوجرہ (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار: چوہدری عبد الرحمن جٹ)سابق صدر بار ایسوسی ایشن گوجرہ توقیر اشرف خان کے نئے کاروباری منصوبے "المیزان ڈویلپرز اینڈ پراپرٹی آفس” کا ڈجکوٹ روڈ پر واقع خان سوسائٹی میں ایک پروقار تقریب کے دوران افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں وکلاء برادری، سیاسی، مذہبی، سماجی اور کاروباری حلقوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات سمیت دوست احباب اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں المنیر بلڈرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر چچا منیر، ان کے صاحبزادگان، البرک مال کے اونر اور مرکزی انجمن تاجران گوجرہ کے سرپرستِ اعلیٰ ملک محمد سرور سمیت متعدد اہم شخصیات شریک ہوئیں۔ اس موقع پر مہمانوں نے نئے آفس کا معائنہ کیا اور توقیر اشرف خان کو کاروباری میدان میں نئی شروعات پر مبارکباد پیش کی۔

شرکاء نے اپنے خطاب اور گفتگو میں کہا کہ المیزان ڈویلپرز اینڈ پراپرٹی آفس کا قیام علاقے میں پراپرٹی اور تعمیراتی شعبے کی ترقی کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے، جو نہ صرف سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرے گا بلکہ مقامی سطح پر کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

سابق صدر بار ایسوسی ایشن توقیر اشرف خان نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ دیانتداری، شفافیت اور پیشہ ورانہ اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ انہوں نے اس اعتماد پر دوستوں، ساتھیوں اور شہریوں کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور نئے کاروبار میں برکت کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ مہمانوں کی تواضع بھی کی گئی۔ شرکاء نے امید ظاہر کی کہ المیزان ڈویلپرز اینڈ پراپرٹی آفس مستقبل میں پراپرٹی کے شعبے میں ایک معتبر اور کامیاب ادارے کے طور پر اپنی شناخت قائم کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے