نارووال(کیو این این ورلڈ) نارووال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مبینہ طور پر پیچھا کرنے والے دو لڑکوں سے بچنے کی کوشش میں لڑکی بس کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق لڑکی گاڑی میں سوار تھی کہ محلے کے دو لڑکوں نے مبینہ طور پر اس کا پیچھا کیا اور اسے زبردستی اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔ لڑکی نے بچنے کے لیے فرار ہونے کی کوشش کی، اسی دوران وہ بس کے نیچے آگئی اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد دونوں مبینہ ملزمان فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا جا رہا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔