گھوٹکی (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار مشتاق علی لغاری کی رپورٹ) گھوٹکی کے علاقے خدا بخش گڈانی میں بڑے بھائی نے رشتے داروں کے ساتھ مل کر اپنے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ رشتے کے تنازع کے پس منظر میں پیش آیا۔ مقتول نے پہلے اپنے چچا کو قتل کیا تھا، جس کے بعد رشتے داروں نے بڑے بھائی کے ساتھ مل کر ملزم کی ضمانت کرائی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ضمانت پر رہائی کے بعد رشتے داروں اور بڑے بھائی نے مل کر مقتول کو قتل کردیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔